ایران کے 64 سالہ سائیکلسٹ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان پہنچ گئے

کوئٹہ (آئی این پی) ایران کے 64 سالہ سائیکلسٹ رحمت اللہ آزاد دنیا میں غزہ فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی، امن، خوشحالی ، ماحولیات کی بہتری اور معذوروں سے اظہار یکجہتی کا پیغام لے کر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ میں اسے ڈپٹی قونصل جنرل ایران محمد رضا استوارئی اور بلوچستان سایکلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے استقبال کیا۔رحمت اللہ آزاد نے اپنا سفر 2 ماہ قبل ایران کے صوبہ Mazandaranسے شروع کی اور افغانستان کے شہر ہرات سے ہوتے ہوئے کابل اور بعد میں طورخم کے راستے پاکستان داخل ہوئے اور پھر اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گئے اور وہ کل پاکستان سے اچھی یادیں اور بہترین مہمان نوازئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کل کوئٹہ سے تفتان کے لئے روانہ ہوئے اور تقریبا 6 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر اپنے آبائی شہر Amolصوبہ Mazandranپہنچیں گے۔ 64 سالہ سائیکلسٹ رحمت اللہ آزاد اب تک دنیا کے 70 ممالک بذریعہ سائیکل گھوم چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں