چمن، چاقو زنی کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

چمن (صباح نیوز)چمن میںچاقو زنی کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ،لیویز زرائع کے مطابق چمن سوئی کاریز میں معمولی تنازعہ پر لڑائی کے دوران چاقو کے وار سے تین افراد سیف اللہ ، عزیز اللہ اورکابل ولد لال محمد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی کابل ولد لال محمد جاں بحق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واقع کی تحقیقات لیویز کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں