کھیل کے میدان کو سیاست کی بھینٹ چڑھا کر ذاتی مقاصد حاصل کرلیے گئے، جمال رئیسانی
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر کھیل وثقافت نوبزادہ جمال رئیسانی نے سماجی ویب سایٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کل ایک سیاسی جماعت نے اپنے زاتی مقاصد کیلئے نکالے جانے والے لانگ مارچ کا پڑا کوئٹہ میں موجود ایوب اسٹیڈیم میں کیا۔ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بنایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا گرا?نڈ جہاں نیشنل گیمز ہوتی ہیں اسے تباہ کر کے کیا وہ سیاسی جماعت اپنے زاتی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے؟ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے ایوب اسٹیدیم کو اپنی اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا جہاں کوئٹہ کے نوجوان شام میں کھیلتے ہیں۔ وزارتِ کھیل ایوب اسٹیدیم کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی مجاز ہے۔ میں کسی بھی صورت سیاست کو نا کسی کھیل میں برداشت کرنے کا قائل ہوں اور نا ہی کسی کھیل کے میدان کو سیاسی جلسوں کی آماجگاہ بنانے کا قائل ہوں۔
Load/Hide Comments


