مکران سے ملحقہ ایرانی بارڈ کی بندش سے لاکھوں افراد بے روزگار

مکران(نمائندہ خصوصی) مکران سے ملحقہ ایرانی بارڈر کی بندش سے لاکھوں افراد بے روزگار، مکران کے تینوں اضلاع گوادر، پنجگور، کیچ کی سرحدیں ایرانی بارڈر سے منسلک ہیں جہاں لاکھوں افراد کا ذریعہ معاش انہی سرحدی علاقوں سے وابستہ عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد مذکورہ بارڈرز پر بند کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ہمسایہ ملک ایرانی سرحدی علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے مکران بھر میں عرصہ دراز سے یہاں کے لوگ ایرانی تیل اور خوردنی اشیاء استعمال کرتے چلے آرہے ہیں جبکہ روزگار کے دیگر ذرائع محدود ہونے کی وجہ سے یہاں اکثر لوگوں کا ذریعہ معاش بارڈر سے منسلک ہیں جو چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرکے اپنا گزربسر کرتے ہیں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد ایرانی بارڈر بھی بند کردیئے گئے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے، بارڈر پر وابستہ کاروبار کرنے والے کوگوں نے بتایا کہ بارڈر کی بندش کے باعث وہ پچھلے تین چار ماہ سے بے روزگار ہیں اور اب نوبت فاقوں تک پہنچاہے ہمارے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ہم حکومت سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ مکران سے منسلک ایرانی بارڈر کھول کر لاکھوں افراد کو فاقہ کشی سے بچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں