پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا

کراچی (این این آئی)پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا، ورلڈ اسٹیٹکس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روزمرہ اشیا،غذا اور رہائش پاکستان کوسستاملک بناتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ اسٹیٹکس نامی ویب سائٹ نے پاکستان کودنیا کا سب سےسستا ملک قرار دےدیا، پاکستان میں ضروریات زندگی کی قیمت، یوٹیلیٹی آئٹمز،رہائش بشمول کرایہ کم ہے جبکہ روز مرہ کی اشیا، غذا ،مقامی افراد کی قوت خرید پاکستان کو دنیا کا سستا ملک بناتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مارچ 2023 میں دنیا کے سب سے بڑےڈیٹا بیس نے بھی پاکستان کو سب سے سستا ملک قرار دیا تھا، مختلف تنظیموں اور کمپنیوں کی طرف سے پاکستان کو مسلسل سستے ترین ملک کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔ورلڈ اسٹیٹکس نامی ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہے، جن کے رہائشیوں کے پاس زندگی کی بہترسہولتیں ہیں، عالمی اعدادوشمار کے مطابق 23-2022 میں مہنگائی کی شرح درج ذیل ہے، وینزویلا میں398 فیصد، شام 252 فیصد، لبنان 139 فیصد مہنگائی ہے جبکہ ترکی میں 47.83 فیصد، مصر میں 36.5فیصد اور پاکستان میں26.89فیصد مہنگائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں