مستونگ، دو گاڑیوں کے مابین ہولناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

مستونگ(صباح نیوز) دو گاڑیوں کے مابین ہولناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق مستونگ کے قریب کوئٹہ تفتان شاہراہ کردگاپ کے علاقہ میں زائرین کے بس اور کار گاڑی کے مابین تصادم کے دوران کار سوار پشین کا رہائشی عصمت اللہ ولد عبدالغیاث جاں بحق ہو گیا، لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد پشین روانہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں