لاپتہ افراد کا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ اسلام آباد میں جاری، احتجاج ختم کرنے کیلئے ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، لواحقین

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتہ افراد کا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ تیسرے روز بھی جاری، جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی طرف سے این پی سی اسلام آباد کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگاتار جاری ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد جبری لاپتہ راشد حسین بلوچ کی ہمشیرہ فریدہ بلوچ نے کہنا ہے کہ نامعلوم افراد مختلف ذرائع سے ہمیں کال کرکے اسلام آباد میں راشد حسین کی بازیابی کے لئے قائم احتجاجی کیمپ ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا سوال ہے کہ راشد حسین کہاں ہے؟۔ فریدہ بلوچ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بطور شہری کیا اپنے لاپتہ پیاروں کی جبری گمشدگی پر اب سوال بھی نہیں کرسکتے؟ انھوں نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے خاندان کو اس سے قبل بھی احتجاج کے پاداش میں دھمکیاں دی گئی ہیں، گھر پر چھاپے مارے گئے اور والد سمیت رشتہ داروں کو تشدد کرکے لاپتہ کیا گیا ہے۔ ہمیں اسلام آباد آنے اور یہاں کے سڑکوں پر دھرنے دینے کا قطعی شوق نہیں البتہ ہم انصاف کے متلاشی ہیں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں