کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ پولیس نے سی ٹی ڈی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ فیض آباد کا رہائشی سی ٹی ڈی کا اہلکار گھر سے گاڑی میں نماز جمعہ کی ادا ئیگی کیلئے جامعہ مسجد مدنی گیا جہاں گاڑی کھڑی کر کے نماز ادا کی جب مسجد سے واپس نکل تو اس نے گاڑی کے نیچے ایک مشکوک پلاسٹک کا شاپر دیکھ کر ایس ایچ او کیچی بیگ ثنا اللہ شیرانی کو آگاہ کیا جس نے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر اعلی افسران سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئی اور بم کو ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق نامعلوم افراد نے ریمورٹ کنٹرول بم پلاسٹک کے شاپر میں پیک کر کے گاڑی کے نیجے رکھا تھا تاہم بروقت اطلاع پر بم کو ناکارہ بنا کر قیمتی جانوں بچائی گئی۔دوسری جانب کیچی بیگ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں