پیٹرول کی قیمت ، نگراں حکومت عوام کے ساتھ بڑا ہاتھ کرگئی

اسلام آباد(آئی این پی) پٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کے باعث شہری پٹرول پر 10 روپے70 پیسے فی لیٹرکے ریلیف سے محروم ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈالر کی ایڈجسٹمنٹ کے باعث عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف نہ مل سکا، ذرائع نے بتایا کہ شہری پٹرول پر 10روپے 70 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈڈیزل پر فی لیٹر 20 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فی لیٹرپٹرول پرایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 14روپے17 پیسے کااضافہ کیا گیا اور فی لیٹر بقیہ نمبر34صفحہ7پر
پیٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 3روپے 21 پیسے عائد کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں