پوپ فرانسس نے اسرائیلی حملوں کو دہشتگردی قرار دے دیا

روم(آئی این پی)کیتھولک عیسائی فرقے کے روحانی لیڈر پوپ فرانسس نے اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ خصوصی ٹیلی فونک ملاقات میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے لئے”دہشت گردی” کا لفظ استعمال کیا ہے، ترک میڈیا کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک بااختیار اسرائیلی شخصیت کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پوپ فرانسس نے ہرزوگ کے ساتھ خصوصی ٹیلی فونک ملاقات کی ہے، ٹیلی فونک ملاقات میں صدر ہرزوگ نے کہا کہ ہم نے اپنے دفاع کے لئے ضروری کاروائی کی ہے” تاہم پوپ نے کہا کہ شہریوں کو حالات کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں