جکارتہ ایئرپورٹ پر موجود پی آئی کے طیاروں کی پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔پی آئی اے کے دو لیزنگ طیارے ایئر بس 320 ستمبر 2021ءسے جکارتہ ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ پارکنگ فیس ایک ماہ کی 6 لاکھ ڈالر ہے، دونوں طیاروں کی 26 ماہ کی پارکنگ فیس ایک کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق لیزنگ کمپنی سے تنازع پر پی آئی اے کے دو طیارے جکارتہ ایئر پورٹ پر کھڑے ہیں۔آڈیٹر نے معاملے کو انتظامیہ کی غفلت قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات حل کرلیے ہیں، طیارے جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں