اسلم رئیسانی تمام اقوام کے نواب ہیں، بلوچستان سے دشمنیاں ختم کروائیں گے، مولانا واسع

کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسیع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام صوبہ کی محور سیاسی جماعت ہے صوبہ کے تمام اضلاع میں جمعیت عوام کی خدمت کررہی ہے بلوچستان میں 8فروری کو جمعیت علما اسلام سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی وزیر اعلی بلوچستان جمعیت سے ہوگا نواب محمد اسلم رئیسانی صوبہ کے تمام اقوام کے نواب ہیں، بلوچستان سے دشمنیاں ختم کریں گے اور صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساراون ہاﺅس میں سردار الیار بدوزئی کو جمعیت علما اسلام میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی اور جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر وسابق صوبائی وزیر مولانا عبدالواسیع کا کہنا تھا کہ 8فروری کے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے اب جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم سے باہمی نفرتیں ختم ہورہی ہے بلوچستان میں امن قائم کریں گے اور صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے انہوں نے کوئٹہ اور مستونگ سے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں