خواتین اور معذور افراد کے حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار

چمن(یو این اے )نیو ڈیچ کیو ہسپتال چمن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام خواتین اور معذور افراد کے حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینارمیں صحت ورکرز سماجی قبائیلی عمائدین سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ چمن کورآڈنیٹر بینظیر نشونما پروگرام ایمل خان ڈپٹی ڈی ایچ او عبدالرشید ایڈووکیٹ عبدالقاہر خان ایاز اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہمارے معاشرے کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کی وجہ سے معاشرے کی ترقی کو ایک بریک لگاہے جس وجہ سے معاشرہ سماجی برائیوں اور تنزلی کا شکار ہے ان برائیوں کے مکمل خاتمے اور معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کےلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی ایک مرکزی کردار ادا کرسکتی ہے جس کے لئے معاشرے اور مردوں کو چاہئے کہ معاشرتی ترقی کے لئے خواتین کو ساتھ لیکر چلیں دوسری جانب مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین کے ساتھ معذور افراد بھی معاشرے کا ایک ستون ہے جس کے بغیر ہمارا معاشرہ نا مکمل ہے، ہمیں معذور افراد نہ صرف ساتھ لیکر چلنا ہوگابلکہ معذور افراد کو حقیقی حقوق بھی دینا ہوں گے جو انہیں اقوام متحدہ کے قوانین اور ترقی یافتہ معاشروں نے دیے ہیں۔ خواتین شرکاءکے مطابق اس طرح کے سیمیناروں کے انعقاد سے نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ ہمارے اندر خدمات کے انجام دہی کا لگن بھی پیدا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں