بلاول بھٹو بلوچستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے کراچی روانہ ہوگئے

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4روزہ دورہ بلوچستان مکمل کرکے کراچی کیلئے روانہ ہوگئے کوئٹہ ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری روزی خان کاکڑ سر بلند خان جوگیزئی اختر بلوچ اور دیگر رہنماو ں نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور ان کے وفد کو رخصت کردیا بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کو کامیاب یوم تاسیس کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کو بلوچستان میں مزید فعال بنائیں گے 8فروری کو عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں