پنجگور میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، قتل و غارت کا بازار گرم ہے، آل پارٹیز

پنجگور (یو این اے) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اور نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری برائے بلوچستان واجہ پھلین بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے امن و امان کی صورتحال تشویش ناک اور پنجگور کے عوام دور جدید کی تمام بنیادی سہولتوں صحت، تعلیم، بجلی، پانی سے محروم ہیں۔ امن وامان کی صورتحال اسقدر خراب ہوچکی ہے کہ روزانہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں نوجوان، بزرگ بے گناہ قتل ہورہے ہیں۔ پھلین بلوچ نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر ایک نصوبے کے تحت پنجگور کے حالت کو خراب کرکے کشت خون کا بازار گرم کیا جارہا ہے روزانہ معصوم لوگ بغیر کسی گناہ کے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں ایسا کوئی ہفتہ اور دن نہیں گزرتا جہاں کوئی نواجوان، بزرگ قتل نہیں ہوتا، افسوس کا مقام میں پنجگور میں قانون نافذ کرنے والوں کی روز روز تعداد بڑھ جاتی ہے لیکن کوئی قاتل چور رہزن قانون کے گرفت میں نہیں آتا ہے ایسا لگتا ہے کہ ایک منصوبے اور سازش کے تحت ضلع کے حالات کا۔ راب کیا جارہاہے پنجگور قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجگور کے قتل چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں پنجگور کے بنیادی مسائل پر متعلقہ اداروں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے پنجگور بلوچستان کا واحد ضلع ہے کہ یہاں تمام صحت کے ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کو برائے نام ٹیچنگ ہسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے لیکن ہسپتال میں ادویات ڈاکٹروں کی شدید فقدان برقرار ہے ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر صحت کے اداروں میں علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں پنجگور کے عوام ایک معمولی بخار اور سر درد کیلئے کوئی کراچی اور تربت کا رخ کرتے ہیں جو انتہائی افسوناک ہے اس طرح پنجگور میں بجلی کا نظام درہم برہم پانی کے حصول کیلئے لاگ سر گردان یہاں تک کے دور جدید کے انٹرنیٹ سے بھی پنجگور کے عوام کو محروم رکھا گیا ہے علاج کی سہولت نہ ہونے سے پنجگور کے عوام بروقت اپنی مریض کو بذریعہ ہوائی جہاز کراچی کوئٹہ منتقل کیا کرتے تھے مگر افسوس پنجگور ائیرپورٹ کو بند کرکے عوام کو فضائی سروس سے محروم کردیا گیا ہے انہوں نے پنجگور کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری طور پر پنجگور کے مندرجہ بالا مسائل پر نوٹس لیں بصورت دیگراحتجاج پر مجبور ہو نگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں