معیشت کی بہتری اور اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے رجسٹرڈ تاجروں کو ترجیح دینا ہوگی، پشین چیمبر آف کامرس

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن ان چیف ( PCCI ) اور ایگزیکٹو ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( FPCCI ) محمد آصف ترین نے سیکرٹری صنعت و حرفت بلوچستان عمران زرکون سے موجودہ تجارتی اور انتظامی امور کے حوالے سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انتظامیہ و مستند تاجر کمیونٹی کی مشترکہ تعاون سے معیشت بہتر ہوگی بہتر حکمت عملی ، کمیونیکیشن اور تاجر برادری کے اعتماد سے کاروبار میں وسعت ، ملکی معیشت بہتر اور ریونیو میں اضافے کیساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ منسٹری آف کامرس کے ماتحت تاجر تنظیموں ( Chamber of Commerce )، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( FBR)، سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( SECP ) سے رجسٹرڈ تاجر کمیونٹی کو ترجیح دینی ہوگی جس سے ملک میں اسمگلنگ کم اور کاروبار میں اضافہ ہوکر روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اس موقع پر سیکریٹری صنعت و حرفت عمران زرکون نے قانون کے دائرے میں رہ کر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت و ریونیو ، تجارت کے فروغ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں