کوسٹ گارڈ کا جذبہ خیر سگالی کے تحت 36 اسپیڈ بوٹس اور 9 رکشوں کو ریلیز کرنیکا اعلان

گوادر (انتخاب نیوز) کوسٹ گارڈز کا بڑا اقدام، سابق نگران وزیر میر نوید جان کلمتی دیگر علاقہ معتبرین کی درخواست پر خلاف ورزی کرنے والی 36 اسپیڈ بوٹس(کائک) اور 9 رکشوں کو جذبہ خیر سگالی کے طور ریلیز کرنے کا اعلان۔ پاکستان کوسٹ گارڈ ٹو بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر نے میرنویدجان کلمتی اور دیگر علاقہ معتبرین کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ سے کنٹانی ہور میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک تحویل میں لی گئی 36 اسپیڈ بوٹس(کائک) 9 رکشوں کو ایف آئی آر کرنے کے بجائے ریلیز کرنے کی گزارش کی جس پر ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ نے آئندہ قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دھانی پر تمام اسپیڈ بوٹ اور رکشوں کو لوڈ ڈیزل اور پٹرول سمیت چھوڑنے کے احکامات صادر کئے کمانڈنگ آفیسر پاکستان کوسٹ گارڈ ٹو بٹالین کا کہنا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ گوادر کے عوام کے کاروباری مفادات کو ملحوظ خاطر میں رکھتے ہوئے عوام کے کاروبار کے تحفظ کا خواں ہے کنٹانی ہور کے تاجر برادری بھی قوانین تحفظ کیلئے اپنے اسپیڈبوٹس کے ناھدا اور خلاصی کو خلاف ورزی سے روکھیں تاکہ کنٹانی ہور میں باہمی عزت احترام کے بنیاد پر کاروبار چلے جو پاکستان کوسٹ گارڈ کے بنیادی اصول کے عین مطابق ہے پاکستان کوسٹ گارڈ ایک غیرجانبدار سیکورٹی ادارہ ہے جو قانونی کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے گوادر اور جیونی کے عوام کی خدمت میں پیش پیش رہا ہے اس لیئے جذبہ خیرسگالی کو مقدم رکھتے ہوئے اب تک خلاف ورزی پر تحویل میں لی گئی سپیڈ بوٹس رکشوں کو ریلیز کر رہی ہے تمام کاروباری حضرات بھی حکومت اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے کنٹانی ہور سے متعلق جاری ھدایات کی پابندی کریں اپنے ناھدا اور خلاصی کو کنٹانی ہورمیں داخل پر اپنی بوٹ کی انٹری اور چیکنگ کرائیں دوسری جانب گوادر کے کاروباری حلقوں کی جانب سے پاکستان کوسٹ گارڈز اور سابق نگران وزیر میر نویدجان کلمتی کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں