نیشنل پارٹی کو پنجگور کے عوام سے دلچسپی نہیں، یہ صرف پروٹوکول کے شوقین ہیں، اسد بلوچ
پنجگور ( این این آئی)پنجگور میں بی این پی عوامی کے تحت چتکان میں فلیگ شو مختلف علاقوں سے پارٹی کے ہزاروں کارکنوں کی شرکت فلیگ شو میں چتکان کے کارکنوں نے شہر کو پارٹی پرچوں سے سجاددیاتھا بی این پی عوامی کے رہنماو¿ں حاجی محمد یٰسین زہری حاجی عمر جان کشانی نعیم افتاب شاکر بلوچ عبدالسلام اور دیگر نے میر اسداللہ بلوچ اور انکے ساتھیوں مرکزی ڈپٹی سکریٹری نوراحمد بلوچ مئیر شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی مئیر عبدالباقی ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ ڈپٹی آرگنائزر جلیل احمد سیلانی سابق ضلعی صدر نثاراحمد اور دیگر کا نعروں کی گونج میں استقبال کیا اور ان پر پھول نچھار کئے فلیگ شو کی مناسبت سے منعقدہ ہزاروں کارکنوں کے اجتماع سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹ کے تقدس کا احترام ہونا چائیے اور یہ عوام کی صوبیدید پر ہے کہ وہ جسے چائے ووٹ دے کر منتخب کرے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی الیکشن میں مداخلت کی صورت میں مزاحمت کرے گا اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ عوام کے مینڈنٹ کے برعکس کسی کو چور دروازے سے سلیکٹ کرکے عوام پر مسلط کرے گا تو ایسا ہر گز نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے پنجگور کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور پنجگور کے غیور عوام نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ انکے مسائل کا حل صرف اور صرف بی این پی عوامی کے پاس ہے جدھر بھی بی این پی عوامی کے جلسہ ہوتے ہیں تو عوام کا سمندر امڈاتا ہے انہوں نے کہا کہ چتکان کے پارٹی ورکروں کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچا کر ایک عظیم الشان عوامی اجتماع منعقد کرکے سیاسی مخالفین کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ چتکان بی این پی عوامی کا سیاسی قلعہ تھا اور رہے گا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو پنجگور کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے یہ صرف پروٹوکول کے شوقین ہیں 2013 کی سلیکشن کے بعد پنجگور کی دونوں ایم پی ایز کو 4 ارب روپے ملے مگر یہ پیسے کہاں جاکر خرچ ہوئے اسکا کسی کو علم نہیں ہے نیشنل پارٹی نے دوبارہ اقتدار کے لیے نوازشریف کا جاکر استقبال کیا تاکہ انکی سلیکشن کے آگے رکاوٹ باقی نہ رہے انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کرے کہ وہ اقتدار پرستوں کے ساتھ ہے یا اس پارٹی کا ساتھ دینگے جو انکے مستقبل کے لیے جہدوجہد کررہا ہے بی این پی عوامی نے پنجگور کو روشنیوں کا شہر بنایا ہے عوام کی فلاح وبہبود اور انکے بچوں کے مستقبل کو سںنوارنے کے لیے تعلیمی اداروں کا جھال بھچایا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ عوام کے ساتھ قائم ہے ہم نے کھبی چور دروازے سے اقتدار میں انے کی بات نہیں کی ہے جو لوگ یہ بات کرتے ہیں کہ انھیں دوسرے جتوائیں گے پھر کیوں کسی در کو نہیں چھوڑرہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم کو تیز کرکے گھر گھر پارٹی کا پروگرام اور منشور پہنچائیں پنجگور کے باشعور ہیں وہ بی این پی عوامی کے ساتھ تھے اور رہیں گے نیشنل پارٹی نے پنجگور میں مایوسیوں کا بیج بویا ہے ہیلتھ کی منسٹری پاس ہونے کے باوجود یہ پنجگور کو ایک اچھا اسپتال اور اسپتالوں میں سہولتیں دینے میں ناکام رہے ہیلتھ کے پورے سسٹم کو ناکارہ بناکر چھوڑدیا تھا اب چند بوتل شربت اور پانچ فیکٹ ٹیبلٹس لیکر عوام کا بڑا ہمدرد بن کر نمودار ہورہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام سے اتنی لگاو اور ہمدردی تھی تو وزارت کے دوران ہیلتھ کے مسائل ٹھیک کرتے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ ہمدردیاں بناوٹی ہیں ۔


