لاہور کا فضائی معیار خطرناک حد تک مضر، آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

لاہور /کراچی(صباح نیوز)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکا فضائی معیار خطرناک حد تک مضر صحت ہے اور شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 325 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادھر کراچی بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پیچھے نہ رہا اور دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے جو 190 ریکارڈ کیا گیا ہے۔آلودہ ترین شہروں میں کویت تیسرے نمبر پر رہا جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 188رہا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جبکہ 301سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں