ایک ماہ کے دوران پاکستان سے بھر سے پکڑی گئی منشیات کی تفصیلات جاری کردی گئی

اسلام آباد، کوئٹہ (یو این اے) ملکی سالمیت کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈان کا آغاز کیا جو اب تک جاری ہے۔26 نومبر تا 3 دسمبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 716 کلو منشیات ضبط، 35 مقدمات درج اور 43 گرفتاریاں ہوئیں۔آپریشن کے دوران بلوچستان سے 1691 کلو گرام، خیبر پختونخوا سے 28 کلو گرام، گلگت بلتستان سے 136 کلو گرام، پنجاب سے 51 کلوگرام اور سندھ سے 43 کلو گرام منشیات ضبط کی گئیں۔یکم ستمبر سے اب تک کریک ڈان کے دوران ملک بھر سے 40764 کلو منشیات برآمد اور 539 سے زائد مجرمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔متعلقہ اداروں نے بلوچستان سے 80 کلو گرام ہیروئن، 1089 کلو چرس اور 520 کلو افیم اور گلگت بلتستان سے 128 کلو گرام چرس اور 56 کلو افیم ضبط کی۔ علاوہ ازیں، پنجاب سے 33 کلو گرام اور سندھ سے 85 کلو گرام چرس ضبط ہوئی۔اب تک کے کریک ڈاون کے دوران ملک بھر سے 368 کلو ہیروئن، 12503 کلو چرس، 885 کلو میتھ اور 1620 کلو افیم ضبط کی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں