کوئٹہ میں فائرنگ، ملک نصیب اللہ کاسی 2بیٹوں سمیت شدید زخمی ، ملزمان گرفتار

کوئٹہ: لیاقت بازار فاران ہوٹل میں ملک نصیب اللہ کاسی پر اِنکے بھائی حمید اللہ کاسی نے بیٹے اور مزید 3 مسلح افراد کے ہمراہ مل کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملک نصیب اللہ کاسی اور اِنکے 2 بیٹے ملک فرید کاسی اور ملک سنگین کاسی شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد حمید اللہ کاسی اِنکے بیٹے اور دیگر3 مسلح افراد کو پولیس نے موقع سے گرفتار کرلیا, پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملک نصیب اللہ کاسی اور اِنکے دونوں بیٹوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا۔ملک نصیب اللہ کا سی اور اِنکے دونوں بیٹوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی اور آئی,سی,یو میں منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت نازک۔

اپنا تبصرہ بھیجیں