اورماڑہ ایجوکیشن کمپلیکس کیلے مختص اراضی پرلینڈ مافیا کا قبضہ قبول نہیں، آدم قادر بخش

گڈانی (یو این اے)نیشنل پارٹی کے صوبائی ماہیگیر سیکرٹری آدم قادر بخش نے کہا کے اورماڑہ میں زیر تعمیر گرلز کالج اور ایجوکیشن کمپلیکس کیلئے مختص کی گئی پچاس ایکڑ اراضی کو لینڈ مافیا قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، جنہیں انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی کیلئے اور مستقبل کی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں لوگ خود اپنی اراضی عطیہ کردیتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے اورماڑہ میں تعلیمی اداروں کیلئے مختص کیے گئے، اراضی پر لینڈ مافیا قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جنہیں انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ اس سلسلے نیشنل پارٹی کسی بھی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی اور گورنمنٹ گرلز کالج اورماڑہ، ایجوکیشنل کمپلیکس کی اراضی پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں