بلوچستان اسمبلی سے پاس قرار داد پر عملدرآمد، پی ٹی وی بولان پر ہزارگی زبان میں پروگرام کی اجازت

کوئٹہ (یو این اے) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے 25 نومبر 2021 کو بلوچستان اسمبلی میں ہزارگی زبان کو پی ٹی وی بولان میں نمائندگی دینے کے حوالے سے قرارداد منظور کرائی۔ اس سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے گزشتہ مہینے نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ، نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی، سیکرٹری اطلاعات و چیئرمین پی ٹی وی میڈم شیہرہ شاہد اور جنرل منیجر پی ٹی وی بلوچستان آغا فہیم شاہ سے ملاقاتیں کی۔ اس سلسلے میں آج منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی نے اسلام آباد سے ٹیلیفونگ رابطہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل کو پروپوزل کے منظور ہونے اور جلد از جلد پروگرام آن ائیر کرنے کی خوشخبری سنائی اور اسکا باقاعدہ اعلان نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے بذریعہ پریس کانفرنس کردیا۔ ہزارہ قوم کی جانب سے سابق رکن وبائی اسمبلی قادر علی نائل نے نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ، نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی سیکرٹری اطلاعات و نشریات میڈم شیہرہ شاہد، جنرل منیجر پی ٹی وی کوئٹہ اسٹیشن آغا فہیم شاہ اور انچارج پی ٹی وی بولان جواد ہزارہ کا شکریہ ادا کیا۔پی ٹی وی بولان میں ہزارگی زبان کی نمائندگی ملک میں بسنے والی ہزارہ قوم کا دیرنہ مطالبہ تھا جو ایچ ڈی پی کے قائدین کی مسلسل جدوجہد اور متعلقہ حکام سے رابطوں کی بدولت پورا ہوگیا۔ پروگرام کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، 17 دسمبر سے تاریخی ہزارگی پروگرام پی ٹی وی بولان سے نشر کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں