بلوچستان شہداء فورم کے زہتمام لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ پریس کلب پر مظاہرہ

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان شہداءفورم کے زہتمام عبدالغفار رئیسانی کی قیادت میں ہفتہ کو شہداءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرین نے لوا حقین سے اظہار یکجہتی کے لئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی وزیر، عبدالغفار رئیسانی ، محمد رضوان، ابرار احمد ، سید وقاص شاہ، فوزیہ سمیت دیگر نے کہا کہ بلوچستان شہداءکی سر زمین ہے حکومت کو شہداءکا خون معاف کرنے کی اجازت کس نے دی ؟، ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید میر سراج رئیسانی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔نوابزہ جمال رئیسانی سے امید ہے کہ وہ بلوچستان سے تخریب کاری کا خاتمہ کر نے کے لئے اہم کردار اداکریں گے شہداءکے لواحقین خود کو تنہاءنہ سمجھیں ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ دن بھی یاد ہے جب 14 اگست کو بھی پاکستان کا پرچم نہیں لہرایا جاتا تھا ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں جب سے پاکستان کا پرچم اٹھایا اسی دن سے سر پر کفن بھی باندھ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور شہداءکو بدنام کرنے والے عناصر کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ صوبے کی تر قی اور خوشحالی کے لئے جدو جہد کر تے ہوئے شہداءکا خون رائے گاں نہیں جا نے دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں