خضدار میں بم دھماکہ، ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاں بحق

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)خضدار میں بم دھماکہ، ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاںبحق اور 2راہ گیر زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی مراد جاموٹ جاں بحق اور 2راہ گیر زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو بلوچستان کے علاقے خضدار میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی مراد جاموٹ جان سے گئے۔ایس پی سٹی عبداللہ نے تصدیق کی کہ دھماکہ سلطان ابراہیم خان روڈ پر اس وقت ہوا جب ایس ایچ او سی ٹی ڈی اپنی گاڑی میں دفتر کی جانب جا رہے تھے۔ان کے مطابق دھماکے کی نوعیت مقناطیسی بم کی ہے۔اس سے قبل بھی چند ماہ قبل خضدار میں ہی ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں