ایک جیل سے نکلنے کیلئے، دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے،بلاول بھٹو

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کہا گیا کہ خیر پختون خوا میں سیکیورٹی معاملات ٹھیک نہیں یہاں دہشت گرد پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ فیصلہ تو ہو گیا ہے خیبر پختون خوا میں تو کسی اور کو وزیرِ اعلیٰ بنانا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میں نے کہا کہ جیالے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں، پی پی کے جیالے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں