ملتان، کباڑی کے گودام میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق ، خاتون سمیت 3 زخمی

ملتان (صباح نیوز)ملتان میں کباڑی کے گودام میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے بتایا ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں