اب تو معلوم ہوتا ہے کہ مر جائیں تو ہی کیس فکس ہوگا، فواد چودھری

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب تو معلوم ہوتا ہے کہ مر جائیں تو ہی کیس فکس ہوگا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی کیسز بھگت رہا ہوں۔فواد چودھری نے کہا کہ ایک کیس ختم ہوتا تو دوسرا بن جاتا ہے۔ پاکستان میں زندہ رہنے کے لیے مرنا تو پڑتا ہے۔ اب انتظار ہے کب مرتے ہیں۔ پاکستان میں رہنا ہے تو اس طرح کیس تو بنتے رہتے ہیں۔قبل ازیں فراڈ کیس میں گرفتار سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کو راولپنڈی کچہری پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔سابق وفاقی وزیر کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، انہیں ڈیوٹی جج غلام مصطفٰی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اور ڈیوٹی جج سے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔گزشتہ روز فواد چوہدری کا اسلام آباد سے ایک دن کا راہداری ریمانڈ لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں