انتخابات کا شیڈول جاری نہیں کیا، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں نہ پھیلائی جائی، الیکشن کمیشن

کوئٹہ (آن لائن) آج کل پرنٹ او الیکٹرانک میڈےا میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے وقتاً فوقتاً مختلف اسٹیمنٹ دی جارہی ہیں جیسا کہ آج کے جنگ اخبار کے صفحہ 10 پر انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن سے منسوب بیان شائع ہوا ہے کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی اس حقیقت کا دوبارہ اعادہ کیا جاتا ہے کہ ترجمان الیکشن کمیشن کے بیان کے علاوہ کسی بھی منسوب بیان پر نہ ہی توجہ دی جائے اور نہ ہی اس کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جائے مزید واضح کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا سوشل میڈیا پر جو الیکشن شیڈول گردش کررہی ہے وہ جعلی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں