سنجاوی، چوری، ڈکیتی اور بے امنی کی وارداتوں کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

سنجاوی(یو این اے )سنجاوی کے یونین کونسل چوتیر اور کاژہ میں چوری ، ڈکیتی اور بدامنی کے وارداتوں کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج مین شاہرہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاسنجاوی کے یونین کونسل چوتیر کاژہ میں چوری ڈکیتی اور بدامنی کے مسلسل واردتوں کیخلاف علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج سنجاوی ،زیارت ،دکی ،کوئٹہ کا مین شاہرہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ جسکی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شاہرہ مسلسل 7گھنٹوں کے بندش کے بعد نائب رسالدار نور الحق غرشین نے علاقہ مکینوں سے کامیاب مذاکرات اور بدامنی کی روک تھام کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر کے مین شاہرہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں