بلوچستان کے نوجوانوں کی ذہنی مہارت کو اجاگر کرنے کے اقدامات کررہے ہیں، جان اچکزئی

کوئٹہ (یو این اے) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان کےخلاف دہشت گردی کےلیے استعمال ہورہی ہے افغانستان سے آنے والے دہشت گرد پاکستان میں حملے کررہے ہیں، آرمی چیف نے پاکستان میں دشمن قوتوں کو ناکام بنایا، آرمی چیف نے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بلوچستان کی وزارت اطلاعات ایجوکیشن اینڈ یوتھ امپروومنٹ سوسائٹی کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر رہی ہے جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے، اس یاداشت پر دستخط کرنے کا مقصد ڈیجیٹل لیب کے قیام کے لیے مشترکہ کوشش ، ایڈوانس ای ایجوکیشن سسٹم کو یقینی بنانا، نوجوانوں کی ذہنی مہارت کو اجاگر کرنے کے لیے اسکل سینٹرز کا قیام اور کڈنی سینٹر کے قیام کے لیے مشترکہ کوشش کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ کاوش صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور ہم مل کر اپنے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنائیں گے اور بلوچستان حکومت اس کے لیے ایک مثبت کردار ادا کرے گی۔جان اچکزئی نے بتایا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ دور جدید میں ای کامرس کسی بھی معیشت میں اہم مقام رکھتی ہے اور اس کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں کوشش کی جارہی ہے، اس کی اہمیت کو جانتے ہوئے بلوچستان کی وزارت اطلاعات بلوچستان ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ ایک مفاہمت یاداشت پر دستخط کرنے جارہی ہے جس کا مقصد ای کامرس پروگرام کے لیے بہترین فریم ورک تیار کرنااور ای کامرس کو فروغ دینا ہے، اس پروگرام کے تحت کاروباری افراد بالخصوص بلوچستان چیمبر آف کامرس کے جو اراکین ہے ان کی تربیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پروگرام کے تحت تاجر برادری کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعات کی پیکنگ اور امریکا،کینیڈا اور یورپ کی منڈیوں تک اشیا کی ترسیل یقینی بنانے کے طریقوں پر مفید معلومات اور تربیت فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں