میرٹ کو ترجیح دیتا ہوں نوجوانوں کیلئے میرٹ پر ہی کام کروں گا، جمال رئیسانی

گوادر (آن لائن) صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے مثبت سرگرمیوں کی طرف نوجوان راغب ہوتے ہیں نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول اور کھیلوں کی طرف رغبت دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے غوث بخش فٹبال گراونڈ میںسدرن بلوچستان اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹیول 2023 کی افتتائی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے منفی سرگرمیوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور عوام اور کھلاڑیوں کو صحت مندانہ تفریحات کے مواقع ملتے ہیں بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس ٹیلنٹ کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں متعارف کرائیں گے جس کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں مختصر عرصہ وزارت میں میری محکمہ کھیل کی پوری ٹیم بھرپور کاوشیں کر رہی ہے کہ بلوچستان کے تمام حصوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں جس کے لیے کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے میرٹ کو ترجیح دیتا ہوں اور میرٹ پر ہی کام کروں گا۔ اس سے پہلے وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے فٹبال کو کک لگا کر باقاعدہ فیسٹیول کا آغاز کیا اس موقع پر ان کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس درا بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مکران ڈویژن عبدالغفار یوسف ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مرید بلوچ ،محکمہ کھیل کے کرکٹ کوچ جہانزیب خان سینئر کوچ منصور درانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف فاروقی سمیت پاکستان پیپلزپارٹی مکران ڈویژن کے صدر ڈاکٹر برکت علی قبائلی و سیاسی رہنماءمیر فرید رئیسانی ،میر سلام جان رئیسانی ،نوروز جمالدینی ،جی ڈی اے کے اسپورٹس آفیسر اختر فوجی ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نذیر داو¿د فٹبال ایسوسی ایشن کے علی شنبے نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں