ڈی آئی خان حملہ، ماسٹر مائنڈ اور 7 سہولت کاروں سمیت 9 مشتبہ افراد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر ایک ہفتہ قبل ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ اور 7سہولت کاروں سمیت 9مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق مشتبہ افراد حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن سے ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت 6 مشتبہ افراد کا تعلق افغانستان سے تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ کرنے والے حسن عرف شاکر کا تعلق افغانستان سے ہے، جس نے حملے سے قبل ویڈیو بھی جاری کی تھی جبکہ حملے میں ہلاک دوسرے خودکش حملہ آور صفت اللہ مروت کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہے۔ خودکش حملہ صفت اللہ کے والد نے بیٹے کے امارت اسلامی سے تعلق کی بھی تصدیق کردی ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ کے 5 مشتبہ افرادد بھی اس حملے میں ملوث تھے۔ مشتبہ افراد کے پاس سے امریکی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 23 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں 6 حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں