واہگہ بارڈرپر کاروبار،چمن سرحد کی بندش عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے،ڈاکٹرحئی بلوچ
کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ چمن بارڈر باب دوستی تاجر برادری ایک مہینے سے برسراحتجاج ہیں حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں یہ عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے بلوچستان کے تمام بارڈرز پر غیررسمی تجارت صدیوں سے ہوتی چلی آرہی ہے حکمران 2 مارچ والی بارڈرپوزیشن فلفور بحال کی جائے ورنہ چمن سمیت تمام بارڈرز کے عوام اپنے حق کے لئے احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے واہگہ بارڈر آج تک کبھی بند کیا گیا وہاں رسمی اور غیر رسمی تجارت چل رہی ہے حکمران بلوچستان کے مظلوم عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چمن بارڈر کی بندش کے خلاف آل پارٹیز تاجر اتحاد ایک مہینے سے احتجاج پر ہیں چمن بارڈر باب دوستی پر پیدل آنے جانے کا سلسلہ بھی بند ہے اس سے بڑی زیادتی کیا ہوتی ہے چمن بارڈر پر لاکھوں افراد کا براہ راست غیر رسمی روزگار کا ذریعہ ہے تعجب کی بات ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کی معاشی ذمہ داری لینے سے قاصر ہے بلوچستان میں نہ کوئی کارخانے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زراعت پہلے سے تباہی کے دہانے پر ہے باقی رہی سہی قصر ٹڈی دل نے پوری کر دی بلوچستان کے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کررہے ہیں غیررسمی تجارت چمن تفتان پنجگور ‘ گوادر ‘ تربت میں صدیوں سے یہ روزگار کا سلسلہ چل رہا ہے ایک ماہ سے تمام سیاسی جماعتیں تاجر برادری احتجاج پر بیٹھے ہیں باوجود حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے کیا یہ ظلم زیادتی نہیں ہے کہ تاجر برادری سے ایک وقت کی روٹی چھینی جارہی ہے حکمران کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں ناکام ہو چکے ہیں حکمرانوں مفادات بلوچستان کے عوام سے نہیں ہیں بلکہ باعث عذاب بن رہے ہیں آل پارٹیز تاجر اتحاد کے مطالبات کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے بھرپور جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں گزشتہ دو مارچ والی بارڈر پوزیشن فلفور بحال کی جائے ورنہ تمام بارڈرز کے عوام اپنے حق کے لئے احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے واہگہ بارڈر آج تک بند نہیں ہوا رسمی اور غیر رسمی تجارت چل رہی ہے حکمران بلوچستان کے مظلوم عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔


