گڑہی خیرو میں غیرت کی نا م پر 14سالہ بچی قتل

جیکب آباد:جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو میں غیرت کے نام پر نویں جماعت کا طالبعلم اور 14 سالہ معصوم بچی قتل، پولیس نے لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو میں غیرت کے نام پر نویں جماعت کے طالبعلم 15 سالہ صابر علی جمالی اور 14 سالہ معصوم صوبیا بروہی کو قتل کردیا گیاہے۔ گڑہی خیرو تھانہ کی پولیس کے مطابق قصبہ محمد خان جمالی میں ملزم فقیر محمد بروہی نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی 14 سالہ صوبیا اور نویں جماعت کے طالبعلم 15سالہ صابر علی ولد غلام علی جمالی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر قتل میں ملوث ملزم فقیر محمد بروہی کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیاہے جبکہ لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی،آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ ددرج نہیں ہوسکا تھا، مقتول طالبعلم صابر علی جمالی کے بھائی مانجھی خان جمالی نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بھائی اپنی زرعی زمین پر موجود تھا کہ ملزم فقیر محمد بروہی جوکہ ہمارا ہاری تھا چائے پلانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا جہاں میرے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور سیاہ کاری کا الزام عائد کرنے کے لیے ملزمان نے اپنی 14سالہ بچی کو بھی قتل کردیا گیا، مقتول کے بھائی مانجھی جمالی کے مطابق قتل میں ملوث گرفتار ملزم فقیر محمد بروہی کے بیٹے اسرار اور شوکت بروہی بھی قتل میں ملوث ہیں جو فرار ہوگئے ہیں پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں