حکمرانوں نے ملک سے کباڑ خانہ بنایا،حافظ حمداللہ

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک سے کباڑ خانہ بنایا، بھینس نیلامی سے لے کر قومی اداروں اور کشمیر تا گوادر کاشغر کاریڈور کی سودے بازی تک سب کچھ بیچ ڈالا،ہم نے پہلے کہا تھا کہ حکمران نا اہل ہے جن حکمرانوں میں اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت نہ ہو وہ کیا خاک ملک چلائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصر ناز کراچی میں جمعیت علما اسلام کراچی کے رہنماؤ ں حافظ زین العابدین،ضلع شرقی سیکرٹری جمال خان کاکڑ،ضلع کورنگی کے نائب امیر معین اختر، انس محمود حنفی، ملک مجید خان،حاجی محمد عارف، عبداللہ صابر، نعمت اللہ اور دیگر پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا کہ بلند وبانگ دعوے کرنا آسان ہے مگر ان دعوں کو عملی جامہ پہنانا مشکل ہے کل تک کیلکولیٹر اٹھا کر ہر چیز کا حساب کرنے والے آج اپنے دور حکومت میں بدترین معاشی پالیسیوں کے باوجود حساب کرنے سے قاصر ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت ماضی میں بہترین معاشی پالیسی سازوں کا دعویٰ کرتی رہی مگر آج ثابت ہوا کہ حکومت کے پاس ماہر معاشیات کم جبکہ ماہر منشیات زیادہ ہے چرس خانے، لنگر خانے،بت خانے،انڈے،مرغے، کٹے، ملکی معیشت کے ساتھ سنگین مذاق ہیں، انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام اور مفادکی خاطر موجودہ حکومت سے نجات ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہے کہ حکمرانوں نے ملک سے کباڑ خانہ بنایا، بھینس نیلامی سے لے کر قومی اداروں اور کشمیر تا گوادر کاشغر کاریڈور کی سودے بازی تک سب کچھ بیچ ڈالا،ہم نے پہلے کہا تھا کہ حکمران نا اہل ہے جن حکمرانوں میں اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت نہ ہو وہ کیا خاک ملک چلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں