ایران، ہر10منٹ میں کورونا کا ایک مریض مر رہا ہے

تہران:ایرانی صدر حسن روحانی کے مشیر حسام الدین آشنا نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں کرونا کی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور ہر دس منٹ میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے ہلاک ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں حسام الدین آشنا نے لکھا کہ ایران میں غیر فطری انداز میں اموات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ کرونا کی وبا کے نتیجے میں ہر دس منٹ میں ایک مریض دم توڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں