افغانستان، خودکش کاربم دھماکے اور طالبان کے حملے میں پولیس کمانڈرسمیت 13اہلکار ہلاک

کابل:پاک افغان سرحدپر واقع افغان مشرقی صوبہ ننگرہار اور جنوبی صوبہ زابل میں خودکش کاربم دھماکے اور طالبان کے حملے میں پولیس کمانڈرسمیت 13 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا نے صوبہ ننگرہار کے صوبائی گورنرکے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ منگل کی صبح ضلع کوزکنڑکے مقامی مارکیٹ میں ایک خودکش نے کاربم دھماکہ کرایا جس کی زدمیں آکر مقامی پولیس کمانڈر میرزمان اپنے دومحافظوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔دھماکہ میں پانچ دیگر پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوری طورپر کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ادھر جنوبی صوبہ زابل کے ضلع شینکئی میں دودھماکوں میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ضلعی گورنر امیرجان الکوزئی کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دومختلف دھمکوں میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ضلع شاہراہ صفا میں طالبان نے حملے کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اْتاردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں