ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبریں کسی ایجنڈے کے تحت چلائی جا رہی ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض عناصر کی طرف سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کی بے بنیاد خبریں کسی ایجنڈے کے تحت چلائی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ،نالائق، نااہل اور اناڑی حکومت سے نجات کے لئے پوری اپوزیشن متحد اور متفق ہے اور کسی قسم کے اختلافات کا شکار نہیں،جلد اے پی سی کا انعقاد ہو گا جس میں مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔(ع ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں