بلوچستان،سرکاری گوداموں میں بند صدیوں پرانی دستاویزات کو محفوظ بنانے کافیصلہ کرلیا

کوئٹہ:بلوچستان حکومت کا صوبے کے سرکاری گوداموں میں بند صدیوں پرانی دستاویزات کو محفوظ بنانے کافیصلہ کرلیا تین سو ملین روپے کی لاگت سے جدید لیب بنانے کا کام عنقریب شروع کیا جائے گا،سوملین روپے سے کوئٹہ میں خوب صورت آرٹس گیلری کی تعمیر اور چار سو ملین سیہنہ اوڑک کو بہترین سیاحتی مقام بنانے کے منصوبے پر کام رواں مالی سال میں کیا جائے گا۔یہ بات سیکرٹری ثقافت وآثار قدیمہ ظفر بلیدی نے گفتگو میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ،سبی،لسبیلہ،قلات سمیت صوبے کے تقریبا تمام اضلاع کے گوداموں میں صدیوں پرانا رکارڈ موجود ہے ان تاریخی دستاویزات کومحفوظ بنانے کیلئے تیس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جس کیلئے ایک جدید لیب بھی بنائی جائے گی،،سیکرٹری ثقافت نے بتایا کہ صوبے کے آرٹسٹس اور پینٹرز کی تخلیق کو عوام کے سامنے لانے کیلئے کوئٹہ میں دس کروڑ روپے سے اسٹیٹ آف آرٹ آرٹس گیلری بنائی جائے گی،،چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے کوئٹہ کے ہنہ اوڑک کو خوبصورت سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جائے گاجہاں جوگنگ ٹریک،بچوں کیلئے پلے لینڈ، اور دیگر تفریحی اشیا تعمیر کی جائیں گے۔ظفربلیدی نے مزید بتایا کہ محکمہ ثقافت صوبے کے مختلف اضلاع میں گیارہ لائبریریاں بھی بنارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں