زیارت، 188ڈومیسائل میں سے 136کی تصدیق ہو سکی

زیارت:ڈپٹی کمشنر زیارت کے اعلامیہ کے مطابق دفتر ہذا کو گورنر سیکرٹریٹ بلوچستان کوئٹہ سے ضلع ہذا کے(188) افراد کے لوکل /ڈومیسائل سرٹیفیکٹ کی تصدیق ازریکارڈ دفتر موصول ہوئے جس میں سے(136) افراد کے لوکل /ڈومیسائل سرٹیفیکٹ کی تصدیق ریکارڈ دفتر ہذا سے ہوچکی ہے جبکہ بقایا (44)افراد کے لوکل /ڈومیسائل کا ریکارڈ خاموش ہے جن کے نام بمعہ پتہ دفتر ہذا اور دفتر اسسٹنٹ کمشنر زیارت وسنجاوی کے نوٹس بورڈ پر آویزاں ہے۔لہذا ان بقایا(44) افراد کو آخری نوٹس دی جاتی ہے کہ وہ پندرہ یو م کے اندر اندر اپنے اصل کاغذات کے ہمراہ دفتر ہذا میں پیش ہوکر اپنے لوکل /ڈومیسائل سرٹیفیکٹ کی تصدیق کریں،بصورت دیگر ان کے لوکل اور ڈومیسائل منسوخ کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں