واسا خاموش، پورا کوئٹہ پانی کی قلت کا شکار ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر بالخصوص علمدار روڈ،رحمت اللہ روڈ،سید آباد،پیر محمد روڈ،ناصر آباد،مری آباد کے کئی علاقوں میں ٹیوب ویلوں کی خرابی کے باعث پانی کی عدم فراہمی اور ٹیوب ویلوں کی مرمت کے سلسلے میں واسا کی عدم دلچسپی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واسا کے ذمہ دار آفیسران کی نااہلی کی وجہ سے یہ محکمہ عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں بیان میں کہا گیا کہ پورا کوئٹہ شہر پانی کی قلت سے دو چار ہے جبکہ واسا چھین کی بانسری بجا رہا ہے اور انہیں عوام کی تکلیف کا کسی طرح احساس نہیں یہاں صورتحال یہ ہے کہ ایک ٹیوب ویل آپریٹر کے پاس واسا کے ایم ڈی سے زیادہ اختیارات موجود ہے جبکہ وال مین اپنی مرضی سے جس گلی اور محلے کو پانی دینا چاہیے وہ کسی کوجواب دہ نہیں ٹیوب ویل آپریٹر اور وال مین روزانہ کی بناید پر ٹیوب ویلوں کی خرابی کا باعث بن رہے ہیں جبکہ انہیں معلوم ہے کہ اس سلسلے میں وہ کسی کو جوابدہ نہیں بیان میں کہا گیا کہ علاقہ سپر وائزراتنی کا ہلی اور بے حسی کامظاہرہ کرتے ہیں کہ ایک ٹیوب ویل کی مرمت اور درستگی کے بعد تنصیب اور عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے فرائض میں بھی کئی دنوں کے غفلت کے مرتکب ہوتے ہیں عام رائے ان کے متعلق یہی ہے کہ ہر علاقے کے سپر وائزر وال مین اور ٹیوب ویل آپریٹر واسا ٹھیکیداروں اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت کے ذریعے دانستہ طور پر ٹیوب ویل کی خرابی کاباعث بنتے ہیں سپر وائزار اپنے اس عمل کے ذریعے عوام کوزائدکنکشن لینے پر مجبور کر کے ان سے ہزاروں روپے بٹورلیتے ہیں جبکہ لسٹ ملنے کیساتھ کمیشن اور پانی کی فراہمی کا وقت ایک علاقے سے دوسرے علاقوں کو فروخت کرنے کا جواز مل جاتا ہے بیان میں کہا گیا کہ پورا واسا اس وقت کرپشن اور کمیشن کا مرکزبن چکا ہے نئے وال مینوں اور ٹیوب ویل آپریٹروں کی بھرتی پرکیس کی وجہ سے موجودہ عملہ کی اجارہ داری قائم ہوچکی ہے جواپنے اختیارات اور عوام کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں جس کا نوٹس لینا اور عوام کو پانی مافیا کے چنگل سے نجات دلانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں