خیبر پختونخوا، پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال جاں بحق، جوابی کارروائی میں ایک ملزم بھی ماراگیا

صوابی:خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید اور تین زخمی ہوگئے۔صوابی کے گاؤں کالو خان میں اشتہاری ملزمان کی پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان کی گرفتاری کیلئے نفری کے ہمراہ ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا کہ پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم بھی نصیر ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کئی کیسز میں مطلوب تھا مارا گیا،اس ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔علاقہ رزڑ کے شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا۔ ڈی ایس پی علامہ اقبال یکم فروری 2020 کو ڈی ایس پی رزڑ تعینات ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں