پی بی 23 میں بدترین دھاندلی ہوئی، الیکشن کمیشن نتائج روکے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنماسابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے پی بی 23 میں بدترین دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میرے حلقے میں کئی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ہوئی ہی نہیں، انتخابی نتائج کو چیلنج کریں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالف امیدوار کے لئے سیکورٹی اہلکار بیلٹ بکس اٹھاکر لے گئے، نیشنل پارٹی کے امیدوار کو جتوانے کے لئے بیلٹ پیپر کی کاپیاں آراوز اور پولنگ اسٹاف میں بانٹی گئیں۔انتخابی نتائج کو ثبوتوں کے ساتھ چیلنج کریں گے، بیلٹ پیپرز کی کاپیاں جن پر مہریں لگا ئی گئیں ثبوت کے طور پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا الیکشن کمیشن فوری طور پرپی بی 23 کے نتائج کو روکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں