پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے والد امین اللہ گنڈا پور انتقال کرگئے

ڈی آئی خان (انتخاب نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کے والد انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کے مطابق امین اللہ گنڈاپور کی نماز جنازہ کل ڈی آئی خان میں ادا کی جائےگی۔ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے فیس بک اکاﺅنٹ پر جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور اور فیصل امین گنڈاپور کے والد میجر (ر) امین اللہ خان گنڈا پور حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں