شہباز شریف سے آزاد منتخب ہونیوالے 5 ارکان اسمبلی کی ملاقات

لاہور (انتخاب نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے آزاد منتخب ہونے والے پانچ ارکان اسمبلی کی ملاقات۔ این اے 189 سے سردار شمشیر مزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے شہزادہ محمد گزین عباسی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ تمام ارکان نے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔شہباز شریف کا آزاد ارکان کا پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم اور مبارک۔آپ کے جذبے کو سراہتا ہوں۔شہباز شریف نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کو سنوارنے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے۔ پہلے سے بھی بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔ نومنتخب ارکان اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور جذبے کو سراہا نومنتخب ارکان اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو نواز شریف کے پرخلوص وڑن، ترقی کے ایجنڈے اور خدمت کے تجربے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں