پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی صدر مملکت سے ملاقات، انتخابات میں دھاندلیوں سے آگاہ کیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے تحریک انصاف کے رہنماو¿ں روف حسن اور بیرسٹر عمیر نیازی کی ملاقات۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں ۔ پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں