کوئٹہ سریاب کے علاقے میں خاتون کو قتل کردیا گیا

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں ایک خاتون کو قتل کردیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے سریاب میں فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل کردیا گیا ۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسکی شناخت بی بی (ع) کے نام سے ہوئی ہے ۔ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کردیا گیا ۔ مقتولہ کے لواحقین کا الزام ہے کہ اسے جائیدار کے تنازعہ پر قریبی رشتے داروں نے قتل کیا ہے جس پر پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں