ایک سال کے دوران بجلی صارفین پر ایک ارب 25 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) گزشتہ ایک سال کے دوران بجلی معطل ہونے کے واقعات میں 8 فیصد اضافہ ہوا اور ان واقعات سے بجلی صارفین پر ایک ارب 25 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔ نیپرا رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022ءمیں بجلی معطلی کے 55 واقعات پیش آئے جس سے بجلی صارفین پر ایک ارب 25 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا جبکہ این ٹی ڈی سی نیٹ ورک میں بجلی کے 46 ٹاورز گرے۔ بجلی معطلی کے سب سے زیادہ واقعات لاہور اور حیدرآباد ریجن میں ہوئے اور بجلی کے ترسیلی نظام میں عارضی انتظامات کے باعث بلیک آﺅٹ ہوا۔ ترسیلی نظام میں خرابیاں دور نہ کیے جانے کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی جبکہ ترسیلی نظام میں بہتری لانے کے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں