اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر مزید سستا، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

کراچی (صباح نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100میں 1309پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 61ہزار 634پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد حکومت سازی سمیت دیگر معاملات غیر واضح ہونے کے باعث سرمایہ کار محتاط دکھائی دے رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے سرکلر ڈیٹ پلان منظور نہ ہونے کا بھی سٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ہوا ہے۔۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 13پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر 279روپے 15پیسے پر آ گیا۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279.28پیسے پر بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں